سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم کو ریلیز کردیا گیا، فلم کو صرف ساحلی شہر جدہ میں قائم کی گئی عارضی سینما میں ریلیز کیا گیا

سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم کو ریلیز کردیا گیا، فلم کو صرف ساحلی شہر جدہ میں قائم کی گئی عارضی سینما میں ریلیز کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے دسمبر 2017 میں سینما گھروں پر عائد پابندی ہٹاتے ہوئے مارچ 2018 تک سینما ہاؤسز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب نے 1980 میں سینما کو مذہبی اور ثقافتی رویے کے منفی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔ قدامت پسندوں کی مخالفت کے باوجود سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت سینما گھروں سے پابندی ہٹائی گئی تھی۔ سینما سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد جدہ کے کلچرل ہال میں عارضی سینما بنایا گیا، جہاں گزشتہ ہفتے پہلی فلم کی نمائش کی گئی۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock