مسلم سینٹر نیویارک کی سالانہ فنڈ ریزنگ، سینٹر کے زیراہتمام سکول کے 20 سال اور حفاظ کی سنچری مکمل

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیویارک کے چند بڑے اسلامی مراکز میں سے ایک مسلم سنٹر آف نیویارک کی سالانہ فنڈ زیزنگ تقریب گزشتہ دنوں کوئینز کے میریٹ لاکارڈیا ہوٹل میں منعقد ہوئی، اس سال فنڈ ریزنگ کی یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد قرار پائی کہ سنٹر نے بیک وقت دو بڑے سنگ میل عبور کئے۔ سنٹر کے زیراہتمام چلنے والے مسلم سینٹر آف جونیئر ہائی سکول کی 20 ویں سالگرہ تھی جبکہ سنٹر میں حفظ پروگرام میں شامل حفظ کرنے والے حفاظ کرام کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔


 فنڈ ریزنگ تقریب کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر معروف مسلم سکالر امام سراج وہاج تھے جنہوں نے حسب معمول اپنے مخصوص انداز میں کامیاب فنڈ ریزنگ کی، تقریب کے دوران مسلم سنٹر نیویارک کے بانیان میں سے ایک طارق شیروانی کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ کمیونٹی کی ممتاز شخصیت مختلف سکولوں میں درس و تدریس کی اعلیٰ خدمات انجام دینے والے شمشیر بیگ کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا، اس کے علاوہ مسلم سنٹر کےلئے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے سیکرٹری فیصل اختر کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا، قبل ازیں جاوید صالح نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا، انگریزی ترجمہ عمیعہ بن یحییٰ نے پیش کیا۔ سینٹر کے عہدیدار عبدالغنی اور طارق سبحان نے باری باری نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ طالبعلموں کی طرف سے طلحہ داﺅد نے جبکہ المنائی سٹوڈنٹ خطاب عمر زیدی نے کیا۔

 

مغرب کی اذان حافظ فرحان سید نے دی۔ اس سے قبل مسلم سنٹر جونیئر ہائی سکول کے بچے بچیوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں نشید پیش کی۔ مغرب کی نماز کے بعد پروگرام کا دوسرا حصہ شروع ہوا۔مسلم سنٹر کے صدر فاروق بیگے والا نے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے سنٹر اور سکول کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سکول کےلئے بہترین خدمات پر مسز ناہید فاروقی اور سنٹر کے قیام اور اس کی ترقی کےلئے برادر طارق شیروانی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔


 مسز ناہید فاروقی جونیئر ہائی سکول کی پرنسپل ہیں۔ سنٹر سے حفظ کرنے والے تین قاریوں قاری نمبر99، قاری نمبر 100 اور قاری نمبر 101 نے باری باری خوبصورت انداز میں قرا¿ت کی، اس موقع پر حافظ شایان ادریس، حافظ سعاد ندیم اور حافظ یٰسین فرید کی دستاربندی بھی کی گئی۔ حفاظ کی تعداد 100 سے زائد ہونے کا سہرا حافظ یوسف ملا، حافظ عزیز اور حافظ مستقیم کو جاتا ہے جن کی محنت، لگن اور توجہ کی وجہ سے 100 سے زائد بچوں نے قرآن پاک حفظ کیا بلکہ اب بھی بڑی تعداد میں بچے یہ سعادت حاصل کرنے کو تیار ہیں جن پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔


 سکول بورڈ کے سیکرٹری طارق سبحان نے پروگرام کا تعارف بھی کرایا۔ انہوں نے مہمان خصوصی امام سراج وہاج کا تعارف کرایا۔ امام سراج وہاج مہمان مقرر تھے انہوں نے فنڈ ریزنگ بھی کی۔قبل ازیں برادر عبدالغنی بن یحییٰ نے کلیدی خطاب کیا، انہوں نے مسلم سنٹر کی مرحلہ وار کامیابیوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی مراکز کمیونٹی کے فنڈز سے چلتے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی مسلم و پاکستانی کمیونٹی اسی طرح سے اپنا تعاون جاری رکھےں گے، تقریب کے دوران مسلم سنٹر اور جونیئر ہائی سکول کی مختلف سرگرمیوں پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جسے وہاں موجود لوگوں نے بے حد سراہا، فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانی و دیگر کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 


 

 

آخر میں ڈاکٹر خورشید خان جو بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن بھی ہیں، نے دعا کرائی، خورشید خان کے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے دیگر اراکین میں برادر منظر کریم (چیئرمین)، برادر اقبال شیخ اور برادر طارق شیروانی شامل ہیں۔ مسلم سینٹر نیویارک کے آئندہ کے پروگراموں میں 12 مئی کو استقبال ماہ صیام اور 13 مئی کو 8ویں قرا¿ت مقابلے قابل ذکر ہیں۔ استقبال ماہ صیام کا پروگرام 12 مئی کو مغرب سے عشاءکے درمیان ہو گا جبکہ قرا¿ت کے مقابلے 13 مئی کو ظہر سے مغرب تک منعقد ہونگے۔


 

..............................

 

تاریخ اشاعت : 2017-05-04 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock