نسیم خان علیزئی کی عید ملن پارٹی ، علیزئی برادران سمیت قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور قاری صداقت علی کی شرکت

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ، علیزئی فاو¿نڈیشن اور پاکستانی ووٹرز ڈاٹ کے چئیرمین نسیم خان علیزئی اور ان کے بھائیوں کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی یہاں اپنے دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

 

گورمے ریسٹورنٹ بروکلین میں دی جانیوالی عید ملن میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز ، زینت القراءقاری صداقت علی اور ثناءخوان محمد اصغر چشتی کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ان کے دوست احباب راجہ ضمیر ، وحید خان علیزئی،، نعیم خان علیزئی،ابرار خان علیزئی، ظفر خان ، شہروز خان ، عنصر خان ، اسماعیل بٹ ، پرویز اختر ، شاہد خان ، سعید خان ، اکرم امین خان ، اسماعیل بٹ ، فاروق مرزا ، حاجی لطیف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ نسیم خان علیزئی نے اپنے ، اپنے بھائیوں کی جانب سے تمام شرکاءکو عید کی مبارکباد دی ، پرخلوص اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان اور عید المبارک کی رحمتوں اور برکات کا سلسلہ آئندہ آنیوالے سالوں اور ہمیشہ جاری رکھے ۔

 

اس موقع پر نسیم خان نسیم علیزئی نے علیزئی فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام حضرو(پاکستان) میں اجتماعی شادیوں ، ڈسپنسری اور ایمبولنس سروس سمیت جاری فلاحی منصوبوں اور پاکستانی ووٹرز ڈاٹ کام کی تفصیل بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ علیزئی فاو¿نڈیشن 1985میں پاکستان میں رجسٹرڈ کروائی،ہماری والدہ نے فلاحی کام کا سلسلہ شروع کیا اور یوں خدمت خلق ہمیں وراثت میں ملی ۔ اجتماعی شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک ہم 162بچیوں کی شادیاں کروا چکے ہیں۔فاو¿نڈیشن مستحق بچیوں کی اپنی پورے عزت و وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شادیاں کرواتی ہیں۔ ہم نے بلاامتیاز سات اضلاع سے تعلق رکھنے والی بچیوں کی گذشتہ سال کی شادی کی۔ جہیز مکمل دیتے ہیں، مہمانوں کی ہر ممکن تواضع کی جاتی ہے ۔

 

ہماری تقریبات میںڈاکٹر عبدالقدیر خان اورجنرل (ر) حمید گل جیسی اہم شخصیات شریک ہو چکی ہیں اور ہماری کام کو انہوں نے خوب سراہا ۔نسیم خان علی زئی نے کہا کہ ہم نے 2001میں اپنے والد محترم سردار خان علیزئی کے نام سے فری ڈسپنسری قائم کی جس میں اب تک چار لاکھ مریضوں کو سہولت فراہم کر چکے ہیں۔ پھر ایمبولینس شروع کی جو کہ اب بھی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 911کے بعد ووٹرز رجسٹریشن کے عمل کو کمیونٹی میں فروغ دینے کےلئے امریکہ میں پاکستانی ووٹرز کا پراجیکٹ شروع کیا جو کہ ابھی بھی جاری ہے ۔ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے نسیم خان علیزئی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے انہیں اور ان کے بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم علیزئی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے موقع فراہم کیا کہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کے ساتھ عید مل سکیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ عید خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے کا بھی نام ہے ۔ ہم سب کو یہ سلسلہ سال بھربلکہ ہمیشہ جاری رکھنا چاہئیے ۔ قاری سید صداقت علی نے اپنی مخصوص ، خوبصورت اور مسحور کن آواز میں قران مجید کی تلاوت کی جس کی وجہ سے عید ملن کی تقریب میں ایک سحر کی سی کیفیت طاری ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ علیزئی فاونڈیشن کے فلاحی خدمات کے سلسلے کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے ۔

 

محمد اصغر چشتی نے بھی اپنی مخصوص آواز میں سرکار دو عالم ، سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔ آخر میں علیزئی برادران کی جانب سے شرکاءکے اعزازمیں تکلف ظہرانہ دیا گیا اور ان کا نسیم خان علیزئی نے شرکت پر خصوصی شکررئیہ ادا کیا ۔

تاریخ اشاعت : 2017-07-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock