ڈان ٹریول نیویارک کا کمیونٹی قائدین وتنظیموں کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ شروع

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کا ائیر لائینز ٹکٹنگ کے بزنس میں ممتاز نام ڈان ٹریول کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں و اہم خدمات انجام دینے والے ارکان ، قائدین اور کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی خدمات کے برملا اعتراف اور ان خدمات کی ستائش کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

 

اس سلسلے میں ڈان ٹریول کے بانی میاں مشتاق اور پریذیڈنٹ سعید حسن کی جانب سے گذشتہ ہفتے یہاں دھوم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز ،پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی) کے قائدین بشیر قمر ، امتیاز راہی سمیت نیویارک ، نیوجرسی کی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ناسا کاونٹی کے کمپٹرولر جارج میرا گوس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

 


ڈان ٹریول کی جانب سے اس سال پاکولی کے سابق و نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ، ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر جمال محسن ، ذاکر صدیقی ، لیاقت سندھو، ہمایوں شبیر، راو¿ عبدالرحمن کو ان کی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈز پیش کئے گئے جو کہ انہیںقونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور میاں مشتاق نے پیش کئے ۔

 

ڈان ٹریول کی جانب سے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کو انکی کمیونٹی اور ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز پیش کیا گیا اور تقریب کے شرکاءکی جانب سے راجہ علی اعجازکو بھر پور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔


میاں مشتاق اور سعید حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈان ٹریول پاکستانی امریکن کمیونٹی میںاپنی خدمات انجام دیتا ہے ۔ ہم ہمیشہ یہ سوچتے تھے کہ کاروباری اداروں کا کام جہاں کمیونٹی کے ساتھ بزنس کرنا ہے وہاں ان کا کام کمیونٹی کی خدمت بھی ہے ۔ کمیونٹی کی ایک بڑی خدمت ان ارکان اور قائدین و تنظیموں کی خدمات کا اعتراف کرنا بھی ہے کہ جو برس ہا برس سے کمیونٹی کی کسی نہ کسی طریقے سے خدمت انجام دیتے رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں ڈان ٹریوم کی جانب سے کمیونٹی قائدین کی خدمات کو سراہنے کے اس نئے سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے ۔


قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، بشیر قمر ، امتیازراہی ، ڈاکٹر اعجاز احمد، اجمل چوہدری ، رضوارن قریشی (حبیب امریکن بنک ) ،نسیم گلگتی، میاں طاہر، شاہنواز خان ، وکیل انصاری ، جیمز سپرئین، منیر لودھی ، مہر ظہیر احمد،سیم ابرار خان ، سلیم احمد ملک اور جمال محسن نے ڈان ٹریول کے میاں مشتاق اور سعید حسن ، خورشید احمد بھلی ، آصف بیگ ، وسیم سید کے مذکور اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈان ٹریول کی جانب سے کمیونٹی کے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی ان کی ایک اہم کمیونٹی خدمت ہے ۔


دریںاثناءسعید حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمیونٹی ارکان ایسے ٹریول ایجنٹوں کے بارے میں با خبر اور ہوشیار رہیں کہ جو راتوں رات ٹریو ل ایجنسی کا دفتر کھولتے ہیں ، پیسے اکٹھے کرتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں۔
 

تاریخ اشاعت : 2017-01-31 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock