نواز شریف کو عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، چوہدری نثار

ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، جیسا کہ ان کو اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ کے تحت احتساب کا سامنا ہے۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میرا مؤقف یہ ہے کہ ہمیں عدالتوں سے محاذ آرائی کے بجائے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کا بھرپور طریقے سے سامنا کرنا چاہیے، یہ نہ تو نواز شریف، نہ ان کی پارٹی، اور نہ ہی ملک کے اداروں کے لیے درست ہوگا‘۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ’مجھے یہ یقین ہے کہ عدالتیں ان کے سامنے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی‘۔

تاریخ اشاعت : 2017-10-12 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock