برطانیہ نے بھی 6 مسلمان ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر جہاز میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی

لندن: (خصوصی رپورٹ)برطانیہ نے بھی 6 مسلمان ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر جہاز میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 6 ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی صدارت میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ جن ممالک پر برطانیہ کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے ان میں ترکی، لبنان، اردن، مصر، تیونس اور سعودی عرب شامل ہیں۔ برطانوی حکومت نے اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ اس کی تصدیق بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے بھی 8 ممالک کے شہریوں پر جہاز میں ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ اپنے ساتھ لانے پر پابندی عائد کی ہے۔ پابندی میں شامل ملکوں کے شہریوں کو سمارٹ فون ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ امریکی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس میں دھماکہ خیز مواد رکھا جا سکتا ہے اس لیے متعلقہ ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-03-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock