پاناما جے آئی ٹی رپورٹ: نوازشریف کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی حتمی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبے کو وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی ان کے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں اس لیے استعفی نہیں دوں گا۔

 

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ارکان کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شریک تھے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزادی کے لیے لانگ مارچ ایک مشکل مشن تھا، جس میں اللہ نے کامیابی عطا کی، جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا لیکن مشرف کی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

تاریخ اشاعت : 2017-07-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock