کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے مصباح الحق کو آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھنے کی تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے مصباح الحق کو آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔ مئی میں 43 سال کے ہونے والے مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے دستیاب ہیں لیکن دورے کیلئے کپتان برقرر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے۔ تاہم پی سی بی چیئرمین نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ سمیت مسلسل چھ شکستوں سے دوچار ہونے والے مصباح الحق پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : 2017-03-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock