آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹیم کی پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹیم کی پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق انیل کمبلے کا بطور ٹیم کوچ کانٹریکٹ کی مدت ختم ہوگئی جس کے بعد وہ اس کی تجدید نہیں چاہتے۔ تاہم ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر، سوروو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں یہ واضح کردیا تھا کہ اب ان کے انیل کمبلے کے ساتھ تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔

تاریخ اشاعت : 2017-06-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock