خیبر سوسائٹی کا اجلاس ، اہم عہدیداران اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

اقبال علی کی صدارت میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری جنرل بہاد ر علی ، سرپرست تاج اکبر، سینئر کمیونٹی رہنما ڈاکٹر اجمل پانیزئی سمیت اہم ارکان کی شرکت

 


 

خیبر سوسائٹی کے بور ڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بننے کے لئے خواہشمند افرادچھ اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائیں،خیبر سوسائٹی کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ 501Cسٹیٹس کے لئے کام ہو رہا ہے سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ پختون کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان کی شرکت، معروف پختون مزاحیہ فنکار عالم زیب مجاہد عرف جانانا کی دلچسپ پرفارمنس،

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیویارک میںپختون کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی کا اجلاس گذشتہ ہفتے پنجاب ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا۔اقبال علی کی صدارت میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری جنرل بہاد ر علی ، سرپرست تاج اکبر، سینئر کمیونٹی رہنما ڈاکٹر اجمل پانیزئی سمیت اہم ارکان نے شرکت کی ۔ اجلا س سے کرنل (ر) افتخار ، اسلم کاکڑ، ایمل خٹک نے بھی خطاب کیا ۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر سوسائٹی کے صدر اقبال علی نے سب مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سوسائٹی کو موثر اور فعال بنانے پر زور دیا اور ارکان سے کہا کہ وہ خیبر سوسائٹی کی ممبر شپ حاصل تنظیم کا حصہ بنیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔


خیبر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل بہادر علی شاہ نے خیبر سوسائٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ارکان کو آئندہ حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بھی ارکان پر زور دیا کہ وہ تنظیم کی رکنیت حاصل کریں ۔انہوںنے بتایا کہ خیبر سوسائٹی کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ 501Cسٹیٹس کے لئے کام ہو رہا ہے ۔بہادر علی نے کہا کہ خیبر سوسائٹی کے بور ڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بننے کے لئے خواہشمند افرادچھ اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائیں ۔


ڈاکٹر پانیزئی نے پختونوں کو متحد ہونے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی آباد ی تعداد میں زیادہ ہے ، کمیونٹی اور قوم کی ترقی میں اس کے عملی کردار کو یقینی بنانا اہم ہے ۔خیبر سوسائٹی کے سرپرست اور اے این پی امریکہ کے صدر تاج اکبر نے دلچسپ باتوں سے شرکاءکو محظوظ کیا ۔
۔

تاریخ اشاعت : 2015-09-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock