عبدالخالق اعوان مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رہنما کو لالہ موسیٰ میں اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا، لیگی ساتھیوں کی مبارکباد

نیویارک، لالہ موسیٰ (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رہنما عبدالخالق اعوان کو لالہ موسیٰ میں مارکیٹ کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی اس عہدے پر تقرری کی منظور وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف کی جانب سے دی گئی ۔عبدالخالق اعوان نے پارٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اپنت فرائض پوری ایمانداری سے ادا کریں گے اور اس اعتماد پر انشاءاللہ پورا اتریں گے کہ جو پارٹی قیادت نے ان پر کیا۔امریکہ میں مقیم لیگی ساتھیوں اور عبدالخالق اعوان کے دوستوں نے انہیں اس تقرری پر مبارکباد دی ہے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-05-18 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock