نیویارک میں عمران خان کے جیالے نے گو نواز گو کر پلیٹ لگوالی

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کا گو نواز گو کا نعرہ اگرچہ پاکستان میں بظاہر کمزور پڑ گیا ہے لیکن نیویارک میں عمران خان کے ایک جیالے نے اس نعرے کو قائم رکھنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ تحریک انصاف نیویارک کے اس رکن نے اپنی گاڑی پر خصوصی طور پر گو نواز گو کی نمبر پلیٹ لگوالی ہے اور یوں گو نواز گو نمبر پلیٹ والی کار امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی توجہ کا مرکز ہے ۔

 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں معمول کی قیمت سے  کچھ زائد رقم ادا کرکے کوئی بھی شخص اپنی گاڑی کی مخصوص الفاظ میں بھی نمبر پلیٹ حاصل کرسکتا ہے اور تحریک انصاف کے اس جیالے نے نیویارک کے اس قانون کا بھرپور قائدہ اٹھایا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-06-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock