پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ؛بروکلین میں ایک سوپاونڈ مٹھائی تقسیم

 

ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے بڑوں پر گرفت ہوئی ہے ۔اٹارنی مجاہد خان ، کمیونٹی ارکان نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور کہا کہ سپریم کورٹ یہ کام جاری رکھے


ہم جے آئی ٹی ارکان اور سپریم کورٹ کے ججوں کے جراتمندانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ سردار نصر اللہ ، آصف چوہدری سمیت دیگر کے خطابات ، بوٹے کے ڈھول کی دھوم


نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سپورٹرز اور سینئر ساتھیوں نے نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے، پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم میاںنواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور اسے انصاف ، قانون ، آئین ، حق اور سچ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی تاریخی فتح قرار دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا اہتمام کمیونٹی کی مقامی معروف شخصیت اٹارنی مجاہد خا ن اور آصف چوہدری سمیت ان کے ساتھیوں نے کیا ۔ کونی آئی لینڈ ایونیو پر ہونیوالی اس عوامی تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے اسلام بار کونسل کے صدر عارف چوہدری کے علاوہ سردار نصر اللہ، راو سلیم ، معراج دین ، محمد شہزاد ، کیپٹن محمد علی ،عارف چوہدری ، وکیل احمد، محمد مجددسمیت ان کے ساتھیوں نے شرکت کی ۔
اٹارنی مجاہد خان نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے بڑوں پر گرفت ہوئی ہے ۔سردار نصر اللہ ، آصف چوہدری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے آئی ٹی ارکان اور سپریم کورٹ کے ججوں کے جراتمندانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بوٹے کے ڈھول کی دھوم بھی دور دور تک سنائی دیتی رہی ۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-08-01 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock