نیویارک میں شامِ قلندرمنائی گئی

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) زیر سرپرستی یا قائم آل محمد ﷺ ،غلامان ِحضرت سخی لعل شہباز قلندرؒکے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین میں انٹر نیشنل سالانہ جشن شام قلندر حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندر منعقد ہوا جس کے اہتمام میں عباس بخاری، خالد بٹ پوما ، اویس بٹ ، سلامت علی ،عمر بٹ ، سلمان بٹ ، سید کرمانی شاہ سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندر ؒ کی یاد میں منعقدہ اس سالانہ تقریب میں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ ، مولا علی شیر خدا حضرت علی ؑ ، امام الشہداءحضرت امام حسین ؑ، حضرت امام حسن ؑسمیت پنج تن پاک اور حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندرؒ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔


شام قلندر وایتی انداز میں منائی گئی جس میں حب داران قلندر پاک ؒ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندرؒ کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار روایتی انداز میں کیا ۔ ر اس موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین ، نیویارک کی فضاءیا علیؑ ، یا علیؑ اورجھولے لعل تے بیڑے پار کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔


شام قلندر میں تلاوت کی سعادت مرزاانیس بیگ نے حاصل کی جبکہ محمد اصغر چشتی، سجاد بٹ نے منقبت اور نعت شریف پڑھیں ۔ پاکستان کے مشہور عالمی شہرت یافتہ راگا بوائزآف پٹیالہ گھرانہ کے نایاب علی خان ، انعام خان، ماسٹر نیاز، اویس بٹ سمیت لوکل فنکار لیاقت پیرزادہ ، صابر علی و دیگر نے حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندرؒ کی بارگاہ میں اپنے مخصوص انداز میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔


نیویارک کے معروف قصیدہ ، منقبت و نعت خواں ماسٹر نیاز نے حسب روایت اس سال بھی شام قلندر کا میلہ لوٹ لیا ۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں قصیدہ پڑھا اور حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندرؒ کے حضور ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر فضاءمیں تمام وقت جھولے لعل ، بیڑے پار کے نعرے بلند ہو تے رہے ۔ حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندرؒ کے ملنگ خوشی میں جھومتے رہے۔نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ بروکلین پر شام قلندر کا آغاز روایتی انداز میں بوٹے ڈھول والے کے ڈھول کی تھاپ پر ڈالی جانیوالی خصوصی دھمال سے ہوا اور مرشد پاک کی چادر اور مہندی پیش کی گئی۔


شام قلندر میں سید اظہر زیدی ، خاور علی خاوری ، جاوید حسین ، بلال زیدی، حسنین شاہ ،محمد علی ٹیپو، سید ریاض حسین بخاری ،امجد حسین وڑائچ، شبیر حسین بخاری ،حسن امام واسطی،علی امام واسطی، اسد شاہ، ثمر شاہ، ثقلین حیدر کاظمی، اظہر حسین ،عامر شاہ ،سلطان محمود، حاجی تنویر اقبال ، مبشر،وسیم جٹ ، علی حسین وڑائچ، نواز ڈوگا،حسین شاہ ،عرفان ٹھاکر،ظہیر کھوکھر،مرزا سلیم، سہیل پاپا، جان، تقی شیخ، ملک تنویر،اشرف علی، کاشف عرف کاشی (گورمے ریسٹورنٹ)،عمیر ، حسیب، عدیل بھائی،چوہدری اسلم ڈھلوں،کریم وٹو (ناز فارمیسی)، واصف شاہ ،حاجی ایاز، قاصد رسول، عابد ، حسنین چیمہ، ملک شاہد، وحید ملک، شفیق بٹ، بابر بٹ ، ماجد حسین ،نعیم ارشد،امین ، باقر بھائی، رضوان گُلی، ملک رضا،سکندر بٹ ،قاسم بخاری ، طحٰہ،شہباز رسول ، چوہدری فیصل، نفیس شاہ ،محسن شاہ ، سرورشاہ، طارق شاہ ، خان صاحب، عبدالحق بٹ ، مراد بھائی، خالد بھائی، سیدخرم شاہ جعفری، کنیز فاطمہ، عمر بھٹہ، فہد سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سگ درِ قلندر کبریااور شام قلندر کے بانی وچیف آرگنائزر مسعود عباس بخاری ،پروگرام آرگنائزرخالد حمیدبٹ (پوما ) ، ماسٹر نیاز، سلامت علی ، اویس بٹ سمیت دیگر منتظمین نے حب داران قلندر پاک کا شام قلندر کی ڈیوٹی میں حاضری دینے پر شکرئیہ ادا کیا اور انہیں شاندار شام قلندر کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔

کاشی (گورمے ریسٹورنٹ ) ، پولیس لیزون ناصر اعوان اور پنجاب ریسٹورنٹ کا تعاون کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔
۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-09-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock