نیویارک سپریم کورٹ کے کورٹ ہاؤس میں قران مجید کی تلاوت،قاری غلام رسول نے سورہ النساء اور سورہ المائدہ کی انصاف اور گواہی کے متعلق آیات کی تلاوت اور ترجمہ پیش کرکے سماں باندھ دیا

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) نیویارک سپریم کورٹ کے کورٹ ہاؤس میں قران مجید کی تلاوت  کی گئی ۔ قاری غلام رسول نے النساء اور المائدہ کی آیات کی تلاوت کی۔ قاری غلام رسول نے جن آیات کی تلاوت کی اس میں قران مجید نے انصاف اور گواہی کے بارے میں مسلمانوں کو واضح احکامات دئیے ہیں ۔ ان آیات قران مجید میں اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو حکم فرماتے ہیں کہ انصاف کے لئے گواہی دو چاہے وہ تمہارے اپنے خلاف ہو ، یا والدین یا عزیز و اقارب کے خلاف ہی ہو ۔
برونکس کمیونٹی کونسل کے زیر اہتمام سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں آیات قران مجید کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا

تاریخ اشاعت : 2015-05-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock