اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاءکا کامیاب وزیر خزانہ قرار دینا عالمی اداروں کا نواز حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اظہار اعتماد ہے، مسلم لیگ (ن) امریکہ

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداران روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان ، انور واسطی کی اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کی جانب سے کامیابی وزیر خزانہ قرار دینے پر مبارکباد

نیویارک (پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کوعالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جنوبی ایشیاءکا کامیاب وزیر خزانہ قرار دینا عالمی اداروں کاوزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اظہار اعتماد ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداران روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان ، انور واسطی کی اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کی جانب سے کامیابی وزیر خزانہ قرار دینے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی گئی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی بحالی ، ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ اور قوم کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانا ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان ترجیحات پر پہلے تین سالوں میں بھرپور طریقے سے عمل کیا گیا اور اب ان کوششوں کا عالمی اداروں کی جانب سے بھی اعتراف کیا جا رہا ہے ۔
روحیل ڈار نے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے دوسری جانب دھرنا سیاست کرنے والے اس ترقی کا راستہ شروع دن سے روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے انہیں پہلے بھی مینڈیٹ نہیں دیا اور آئندہ بھی انہیں مسترد کریں گے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-10-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock