امریکہ میں گیارہ ستمبر کی 14ویں برسی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں جمعہ کو سانحہ گیارہ ستمبر کی 14ویں برسی منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں نیویارک میں فریڈم ٹاور، شینکس ول فیلڈ ، پنسلوینیا اور پنٹا گون میں خصوصی تقریبات منعقد ہو ں گی جن میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کو یاد کیا جائیگا ، خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی ۔ ان تقریبات میں اہم امریکی شخصیات کے علاوہ متاثرین گیارہ ستمبر کے لواحقین بھی شریک ہوں گے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-09-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock