امریکہ کے جمناسٹک ڈاکٹر کو خواتین کو جنسی ہوس کا شکار بنانے پر 175سال کی سزا

ڈاکٹر لیری نصر کو طویل ترین سزا کا اعلان سرکٹ کورٹ جج روز میری ایکلینا نے عدالت میں کیا

مشی گن (اردو نیوز) امریکی عدالت نے جمناسٹک ڈاکٹر کو جمناسٹک پلئیرز سمیت دیگر خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر 175سال قید کی سزا د ی ہے ۔ ڈاکٹر لیری نصر کو طویل ترین سزا کا اعلان سرکٹ کورٹ جج روز میری ایکلینا نے عدالت میں کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لیری کی ہوس کا نشانہ بنانے والی بعض خواتین بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں ۔ انہوں نے ڈاکٹر کو تقریبا! دو صدیوں تک قید میں رکھنے کی سزا پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock