ناسا کاونٹی ایگزیکٹو منتخب ہو گیا تو پراپرٹی اور سکول ٹیکسوں میں 15سے30فیصد کمی کردونگا، جارج میرا گوس

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاونٹی کے کاونٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جارج میراگوس نے کاونٹی کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو فرسودہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ٹیکس کی تشخیص کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے یہ صرف فرسودہ ہی نہیں بلکہ اس میں دھاندلی بھی ہے، اس نظام میں درمیانی اور کم آمدن والے طبقے کے خلاف دھاندلی موجود ہے ۔اس نظام میں بڑے طبقوں سے درمیانی اور کم آمدن والے طبقے والے لوگوں پر اپرٹی ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔یہ طبقے بڑے لوگوں کے ٹیکسوں کو سبسڈائز کررہے ہیں ۔میری اولین ترجیح ٹیکسوں کی تشخیص کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔اگر میں کاو¿نٹی ایگزیکٹو بن گیا تو درمیانی اور کم آمدن والے طبقے پراپرٹی اور سکول ٹیکسوں میں 15سے30فیصد کمی دیکھیں گے ۔لہٰذا اگر آپ اپنے پراپرٹی ٹیکس میں بے اضافہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مجھے ووٹ دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے پشتون ارکان کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہی ۔ مزید تفصیل کے لئے وزٹ کرتے ہیں ، پاکستانی نیوز پیپر

تاریخ اشاعت : 2017-04-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock