نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر میلیسا کا سٹی پراجیکٹس کے فیصلہ سازی کے عمل میں نیویارکرز کے کردار کا پروگرام

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر میلیسا مارک ویوریٹو اور نیویارک سٹی کونسل کے ارکان نے نیویارک سٹی کونسل کے برائے سال 2014-2015بجٹری عرصے کے لئے ووٹنگ پیریڈ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سپیکر میلیسا نے ٹیلیفونک کانفرنس پر نیویارک کے کمیونٹی پر ایتھنک میڈیا سے خطاب کے دوران بجٹری سائیکل کے خد و خال بیان کرتے ہوئے کہا کہ بجٹری پراسیس شروع کرنے پر مجھے نہ صرف فخر ہے بلکہ یہ وہ انتخابی وعدہ تھا کہ جو میں نے پورا کر دیا ۔

 

کمیونٹی و ایتھنک میڈیا سے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسری ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سپیکر میلیسا نے مزید کہا کہ ووٹر فیصلہ کریں کہ کونسے ہراجیکٹ کو فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ فیصلہ کمیونٹی کی ترجیح ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کا مقصد شہریوں کی سٹی گورنمنٹ کے نظام میں شمولیت کو زیادہ سے زیادہ حت تک یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فی الحال تمام کونسل ارکان حصہ نہیں لے رہے تاہم اس میں شہری بڑی تعداد میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چوبیس سٹی کونسل ڈسٹرکٹ کے لئے 30ملین ڈالرز مختلف پراجیکٹس کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن کے بارے میں ایک سال کے عرصے تک جاری رہنے والے عمل کے ذریعے ووٹرز اور شہری قطع نظر امیگریشن سٹیٹس کے اپنی رائے کے ذریعے فیصلہ کریں گے۔


 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس کے بارے میں سٹی کونسل کی ویب سائٹ پر تفصیلات موجود ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں حصہ نیویارک سٹی کو موثر عمل ہوگا کہ جس سے ہم فیصلہ و پالیسی سازی کے مراحل میں شہریوں کی شرکت کو زیادہ سے زیاد ہ بڑھائیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ جو ں جوں شہریوں کو اس سلسلے کے بارے میں معلوم ہورہا ہے ، وہ اس میں حصہ اور دلچسپی لے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے بتایا کہ گذشتہ سال بجٹ سازی کے عمل میں(Participatory Budgeting)سولہ ہزار سے زائد نیویارکرز نے ووٹ ڈالا

 

تاریخ اشاعت : 2015-04-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock