عائشہ گلالئی کا اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق خاتون رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے اپنی سابقہ جماعت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کرپٹ لوگ آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’قوم کےمسائل سے سیاستدانوں کا کوئی لینا دینا نہیں، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوں، عوام بھی عدلیہ کےساتھ ہیں‘۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ اور سابق وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف شیخ مجیب الرحمان بن رہے ہیں

تاریخ اشاعت : 2018-02-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock