ملک کے امیگریشن نظام کو غیر ملکی دہشت گردوں کے لیے ملک میں داخلے کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ڈونلڈٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کے امیگریشن نظام کو غیر ملکی دہشت گردوں کے لیے ملک میں داخلے کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں، انتہاپسندوں اور خطرناک عناصر کا اپنے ملک میں داخلہ روکنے کے لیے تمام ضروری اور قانونی اقدامات جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے امیگریشن کے عمومی نظام کو اپنے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کہ دہشت گرد اور حقیقی معنوں میں برے لوگ اسے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرسکیں۔ یہ یقینی بنانے کےلیے کہ آنے والی کل میں ہم محفوط ہوں گے، ہمیں لازمی طور پر آج ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : 2017-02-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock