امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا۔ مجرم کو 17 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کاکہناہےکہ نیکولس کروز نے اضافی اسلحہ بھی رکھا ہوا تھا۔ ایف بی آئی وارن کیے جانے کے باوجود ملزم کے عزائم کو نہ بھانپ سکی۔ فائرنگ کے واقعے پر امریکا میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہاؤس پرامریکی پرچم سرنگوں ہے، پارک لینڈ میں مرنیوالوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : 2018-02-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock