نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ 6اگست کو ہو گی

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں اس سال نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ 6اگست کو ہو گی ۔ اس بات کا اعلان پاکستان ڈے پریڈ کی جانب سے کر دیا گیا ہے ۔ بالعموم پریڈ 14اگست کے بعد ہوتی تھی لیکن پریڈ کمیٹی نے اس سال اگست کے مہینے کے اوائل میں پریڈ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پریڈ جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں کمیونٹی کا فلیگ شپ ایونٹ ہوتا ہے ،اگست میں سب سے پہلا یہ ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کی اس میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔ ۔

تاریخ اشاعت : 2017-04-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock