جاوید ہاشمی کی نواز شریف سے ملاقات ،الیکشن سے قبل مسلم لیگ میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاوید ہاشمی پنجاب ہاو¿س پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلے لگا کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے جاوید ہاشمی کو ‘ویلکم بیک ان ہوم’ کہا۔ جس کے بعد وہ ملاقات کے لئے بالکونی میں گئے جہاں ملاقات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، مریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

 

اس موقع پر دونوں سیاستدانوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی خراب طبیعت پر نواز شریف سے دریافت کیا اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

جاوید ہاشمی کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 سے ہے اور مسلم لیگ (ن) میں ان کی شمولیت کی چہ مگوئیوں کے بعد حلقے کے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں میں خدشات سامنے آرہے ہیں۔خیال رہے کہ جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے اختلافات کے باعث پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے دسمبر 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور نئی پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے سابقہ پارٹی قائد سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock