مئیر ایڈیسن ٹام لینکی سمیت ڈیموکریٹس کی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں جشن فتح 

 

 

پاکستانی اور ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی نے جشن فتح منایا اورمئیر ٹام لینکی کی کامیابی کو نفرت کے مقابلے میں بھائی چارے ، روادری اور اعلیٰ امریکی اقدار کی کامیابی قرار دیا


ٹام لینکی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی ایک ایسے مستقبل کی ضمانت ہے کہ جس میں مساوات، برابری اور اعلیٰ امریکی اقدار کو یقینی بنایا جائیگا، جشن فتح سے خطاب

تقریب میں کامیابی ہونیوالی دیگر مقامی عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔ شرکاءنے اپنی نشستوں پہ کھڑے ہو کر مئیر ٹام لینکی کا والہانہ استقبال کیاا ور ان کے حق میں بردست نعرہ بازی کی

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست نیوجرسی کی اہم ٹاو¿ن شپ ، ایڈیسن کے مئیر ٹام لینکی کی دوسری ٹرم کےلئے کامیابی کی خوشی میں پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی نے جشن فتح منایا اور ٹام لینکی کی کامیابی کو نفرت کے مقابلے میں بھائی چارے ، روادری اور اعلیٰ امریکی اقدار کی کامیابی قرار دیا جبکہ ٹام لینکی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی ایک ایسے مستقبل کی ضمانت ہے کہ جس میں مساوات، برابری اور اعلیٰ امریکی اقدار کو یقینی بنایا جائیگا۔

 

جشن فتح کا اہتمام سیم خان ، ڈاکٹر زبیر سمیت ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ساو¿تھ ایشین ڈیموکریٹک کلب نے کیا جس میں نیوجرسی کی ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں کامیابی ہونیوالی دیگر مقامی عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔ شرکاءنے اپنی نشستوں پہ کھڑے ہو کر مئیر ٹام لینکی کا والہانہ استقبال کیاا ور ان کے حق میں بردست نعرہ بازی کی ۔

 

واضح رہے کہ سات نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں نیوجرسی سٹیٹ کے گورنر سمیت میونسپل گورنمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروںکے الیکشن میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواران کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں نیوجرسی کے گورنر فل مرفی اور مئیر ٹام لینکی سمیت دیگر وہ تمام اہم امیدوران کامیاب ہوئے کہ جنہیں پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹی سپورٹ کررہی تھی ۔

 

تقریب میں میاں عزیز ، ملک سلیمان ، کامران خان ، آصف بیگ، مرزا فاروق، سیمی اسد ، عبدالباسط، سونو بٹ ، حمیرا بٹ ،عالیہ صدیقہ، ڈاکٹر سلمان ، عدنان خواجہ ، متین عباس، سید احتشام حیدر نقوی ، سردار امتیاز ، وسیم سید اور چوہدری اسلم ڈھلوں سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ انہوں نے الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی کمیونٹی نیوجرسی کے قائدین کو بھی مبارکباد دی ۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock