نیویارک میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کا عرس 

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) حضرت سیدنا ابو الحسن علی بن عثمان الہجویر ی رحمة اللہ علیہ المعروف داتا گج بخش کاسالانہ عرس حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں منایا گیا جس میں برصغیر اور دنیائے اسلام کی عظیم روحانی ہستی کی دینی خدمات اور تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی ۔میاں غلام حیدر اور سجادہ نشینان کے زیر اہتمام طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین (نیویارک ) میں منعقدہ ہونیوالے عرس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ممتا ز علماءکرام ، مشائخ عظام سید صفدر حسین شاہ ، ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ، پیر سیدمیر حسین شاہ چشتی نظامی ،صاحبزادہ سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی، قاری محمد یونس، پروفیسر غلام سرور اور صوفی مشتاق کے علاوہ ثناءخوانان اور منقبت خوانان محمد اصغر چشتی، سجاد بٹ اور خان فیاض خان نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے کہا کہ حضرت سیدنا علی ہجویری داتا گنج بخش ؒ نے پیار، محبت ، امن ، تصوف سے لوگوں کے دلوں میں ایک مقام پیدا کیا اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مقام اور اپنی کتاب کشف المعجوب کو دین اسلام کے فروغ کا ایک ذریعہ بنایا ۔
علماءکرام نے مزید کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کی تعلیمات کے فروغ کی آج اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ،دین محبت اور دین انسانیت ہے۔
عرس میں ثنا و منقبت خوانان نے منظوم ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔ نیویارک میں داتا صاحب کے عرس کے مہتتم میاں غلام حیدر کا کہنا ہے کہ عرس کا مقصد دین ِ اسلام کی عظیم روحانی ہستی حضور داتا گنج بخش ؒ کی دینی تعلیمات کو اوورسیز کمیونٹی میں فروغ دینا ہے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-11-15 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock