ساﺅتھ ایشین کمیونٹی آﺅٹ ریچ کے زیر اہتمام چوتھاسالانہ بین العقائد عشائیہ

 

جرسی سٹی (خصوصی رپورٹ) ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں متعدد ممالک اور کمیونٹیز آپس میں اختلافات کا شکار ہیں ،ایک دوسرے کو سمجھنے سے قاصر ہیں، مختلف تنازعات میں الجھ کر ان میں دوریاں پیدا ہوتی جا رہی ہیں، نیو جرسی میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے قائم جنوبی ایشیائی تنظیم ساﺅتھ ایشین کمیونٹی آﺅٹ ریچ  مختلف عقائد و نظریات، مذہب اور قومیتوں کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔


اس سال چھٹیوں کے اس سیزن میں (SACO) نے کمیونٹیز اور مختلف عقائد کے لوگوں میں دوریاں ختم کرنے کے لئے خوشیوں اور روحانیت کے جذبے سے سرشار حسب معمول گزشتہ دنوں 17 دسمبر کو ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا۔


ساکو کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ انٹر فیتھ ہالیڈے سلیبریشن  کے دوران شمعیں روشن کرنے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کینڈل لائٹ ویجل حالیہ دنوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں کیا گیا۔ نیو جرسی کے تین بڑے متنوع (Diverse) شہروں کے میئرز بھی اس پروگرام میں شریک تھے جن میں پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، ووڈ برج سے میئر جان میکرموک، (John Mccormac) ایڈیسن سے تھامس لینکے (Thomas Lankay) اور پرتھ امبوائے کی مئیر ولڈا ڈیاز (Vilda Diaz) شامل تھیں۔
ان کے علاوہ اسمبلی ویمن نینسی پنکن، سنیٹر پیٹربرنز، سنیٹر لینڈا گرین سٹین، نومنتخب اسمبلی مین اینڈریوزی (16 ڈسٹرکٹ)، کونسل وومین ایلسا، کونسل وومین ڈروتھی راسمیسن، سمرسٹ کاﺅنٹی فری ہولڈر برائن لیوائن اور مڈل سیکس کاﺅنٹی فری ہولڈر چارلی ٹومارو بھی شریک ہوئے۔


ایونٹ میں تمام مذاہب و عقائد کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والے منتخب عہدیداروں اور کمیونٹی کے ممبران کو اعزازت و اسناد بھی دیئے گئے۔


ساکو نے ایسے افراد کو اعزازات کے لئے چنا تھا جنہوں نے امریکہ بھر میں مختلف حیثیتوں میں کمیونٹیز کی خدمت کی جن میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں۔ مارٹن لوتھر کنگ ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لئے پرتھ، امبوائے کی میئر لنڈا ڈیاز کو منتخب کیا گیا۔ سپیشل اولیکس نمائندے ہیتھر اینڈرسن کو سروس اپیکٹ ایوارڈ دیا گیا۔


 ان کے علاوہ ووڈ برج کے میئر جان میکروموک (سوک لیڈر شپ ایوارڈ) لائن میلون برے (لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ) این اے اے سی پی، پرتھ امبوائے برانچ (سوشل جسٹس ایوارڈ) اسلامک کونسل آف سکاﺅٹنگ (برائے سکاﺅٹ آف امریکہ (مہاتما گاندھی پیس ایوارڈ) بھی ایوارڈ پانے والوں میں شامل ہیں۔
 جنوبی ایشیائی خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل تنظیم مانوی (Manvi) کو کمیونٹی سروس ایوارڈ دیا گیا۔
لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور لارڈ میئر لارڈ نذیر کے دست راست ملک نعیم، دیسی سوسائٹی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے صدر ڈیٹیکٹو امجد خان کو بھی خصوصی ایوارڈز پانے والوں میں شامل تھے۔


اس موقع پر نعیم ملک کو ساو¿تھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ برطانیہ کا صدر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔سیم خان کے مطابق اب ساکو کے مشن کو یو ایس اے سے آگے برطانیہ تک بھی توسیع دی جا رہی ہے


تقریب میں دیگر کمیونٹیز کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محکمہ پولیس نیویارک (NYPD) میں سرگرم عمل دو ممتاز تنظیموں مسلم آفیئرز سوسائٹی (Mos) اور دیسی سوسائٹی کے اراکین نے لیفٹیننٹ عدیل رانا اور ڈیڈیکٹو امجد خان کی قیادت میں شرکت کی۔ ساﺅتھ ایشین کمیونٹی آﺅٹ ریچ کے چیئرمین سیم خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ساکونے دنیا بھر میں انسانیت پر دہشت گرد حملوں میں مارے جانے والوں کی یاد میں کینڈل لائٹ ویجل کا اہتمام کیا جس میں مختلف رنگ و نسل اور قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔


 یہ ساکو کا چوتھا سالانہ انٹر فیتھ ہالیڈے ڈنر بھی تھا۔
  ایسے مواقع پر مختلف پس منظر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ اکٹھے ہو کر مشترکہ طور پر گزرے سال کی کامیابی کا جائزہ لینے اور نئے سال کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے پروگرام میں لوگوں کی ریکارڈ شرکت  کی کامیابی اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔
 

تاریخ اشاعت : 2015-12-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock