علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک میں فرزند اقبال ، جسٹس جاوید اقبال مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی


جسٹس جاوید اقبال علامہ اقبال کی فکر اور فلسفہ کے مفسر تھے،علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر


ناصر اعوان کی صدارت میں نیوالے تعزیتی اجلاس میں پیر سید صفدر شاہ نے فاتحہ خوانی و دعا کروائی،کمیونٹی شخصیات کی شرکت


پیر سید صفدر شاہ نے دعا و فاتحہ خوانی کروائی، شمس الزمان ، علامہ عمران بخاری و دیگر کے خطابات،سجاد بٹ ، شیخ اشفاق، زین العابدین، طاہر سندھو اور شیخ زاہد سمیت دیگر نے شرکت کی

 

 


نیویارک (خصوصی رپورٹ) علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک میں فرزند اقبال ، جسٹس جاوید اقبال مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں جسٹس جاوید اقبال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال حکیم الامت ، مفکر و تصور پاکستان علامہ اقبال کی فکر اور فلسفہ کے مفسر تھے ۔


شمس الزمان نے کہا کہ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے گھر پر جب جاوید اقبال سے پوچھا کہ آپ بڑے ہو کر کیا بنیں گے تو علامہ اقبال نے قائد اعظم سے کہا کہ جاوید اقبال کو یہ نہ پوچھیں تو وہ کیا بنے گابلکہ اس کو حکم دیں کہ اسے بڑا ہو کر کیا بننا ہے ۔


علامہ عمران بخاری نے کہا کہ ہر مسلمان اور پاکستانی کو بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا مشکور و ممنون ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کی وفات سے جو خلاءپیدا ہوا، وہ مدتوں پورا نہیں ہوگا۔تعزیتی اجلاس میں سجاد بٹ ، شیخ اشفاق، زین العابدین، طاہر سندھو اور شیخ زاہد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔


ناصر اعوان نے کہا کہ نیویارک میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر ، فکر اقبال اور فلسہ اقبال کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔

تاریخ اشاعت : 2015-10-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock