تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔ دفتر خارجہ

اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر فرائض انجام دینے والی تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ — فائل فوٹو ترجمان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ مارچ 2017 کے پہلے ہفتے سے بطور سیکریٹری خارجہ اپنے ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ تہمینہ جنجوعہ انتہائی قابل سفارتکار ہیں اور انہیں اس شعبے میں 32 سالہ تجربہ حاصل ہے۔

تاریخ اشاعت : 2017-01-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock