اقوام متحدہ کیسامنے کامیاب مظاہرہ پر وحید سلطان کی اے پی ایم ایل کو مبارکباد

نیویارک (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ نیویارک کے مقامی رہنما وحید سلطان نے پارٹی کے ساتھیوں کو اقوام متحدہ کے سامنے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف کامیاب مظاہرہ پر پارٹی ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

 

اپنے بیان میں وحید سلطان نے کہاکہ اب اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فی الفور مستعفی ہوں کیونکہ وہ 2013میں ہونیوالے ایک دھاندلی شدہ الیکشن کی پیداوار ہیں۔


وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر اے پی ایم ایل نیویارک اور یو ایس اے کے عہدیداران کی بڑی تعدادنے مظاہرہ کیا ۔


وحید سلطان نے کہاکہ نواز حکومت نہ صرف ہمارے لیڈر پرویز مشرف کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے بلکہ ان کے سپورٹرز کو بھی پاکستان میں ہدف بنا رہی ہے جس کی ایک مثال میں ہوں ۔

 

انہوں نے کہاکہ پولیس نے انہیں ان کےآخری دورہ پاکستان کے دوران اٹھایا ،ان کوبدترین تشدد کانشانہ بنایا اور ان کیخلاف ایک بوگس کیس رجسٹرکردیا اور و ہ بمشکل اپنی جان بچا کر نیویارک پہنچے ہیں ۔


وحید سلطان نے کہاکہ ہم نواز حکومت کی غلط کاریوں کیخلاف آواز اٹھانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2014-09-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock