پاکستانی امریکن کونسل کا سفیر اعزاز چوہدری کے اعزاز میںاستقبالیہ، سفیر اعزاز چوہدری نے ناصر بٹ کو شیلڈ پیش کی

 

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کونسل کا نیوجرسی میں استقبالیہ


نیوجرسی کمیونٹی کی جانب سے سفیر کو امریکہ میں تعیناتی پر خوش آمدید ، اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ، لیگی قائدین روحیل ڈار، رانا سعید سمیت دیگر کی شرکت

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن کونسل کے رکن ناصر بٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شیلڈ پیش کی گئی ۔ یہ شیلڈ امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے دوران پیش کی گیا ۔ سفیر اعزاز چوہدری نے کونسل کی ایماءپر ناصر بٹ کو شیلڈ پیش کی ۔
سفیر اعزاز چوہدری کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کونسل کے ڈائریکٹرز ، کمیونٹی کی اہم شخصیات ، نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے منتخب و اعلیٰ نمائندے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور رانا سعید نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی اور پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے سفیر اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا گیا ۔ سفیر نے کمیونٹی ارکان و قائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پر ملک و قوم کو فخر ہے اور وہ امریکہ میں اپنے قول و فعل سے پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن کریں ۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock