سفیر جلیل عباس جیلانی کا سائنسدان نرگس ماولوالہ کو مکتوب ، آسٹرو فزکس کے شعبے میں مثالی کامیابی پر وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد


واشنگٹن ۔۔۔(سی۔این۔اے)۔۔۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے پاکستانی نڑاد امریکی سائنسدان نرگس ماولوالہ کو آسٹرو فزکس کے شعبے میں مثالی کامیابی پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا وزیراعظم محمد نواز شریف نے نرگس ماولوالہ کو پاکستانی سائنسدانوں اور طلباءکےلئے مشعل راہ قرار دیا ہے نرگس ماولوالہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آسٹرو فزکس کی سربراہ ہیں اور وہ کشش ثقل کی لہریں دریافت کرنے والی ٹیم کی رکن تھیں۔

تاریخ اشاعت : 2015-02-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock