ہیوسٹن میں طوفانی بارشیں ، پولیس آفیسر سمیت مرنیوالوں کی تعداد 19ہو گئی

 

ہیوسٹن (محسن ظہیر) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن اور اس کے گردو نواح میں آنیوالے سمندری طوفان ہاروی اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد19ہو گئی ہے ۔

 

مرنیوالوں میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہیں جو کہ اپنے فرائض منصبی کے دوران راستے میں سیلابی پانی کی زد میں آگئے اور ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ ہیوسٹن کے حکام کے مطابق اس وقت تک 30ہزار سے زائد شہری سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں اور انہوں نے مختلف شیلٹرز میں پناہ حاصل کی ہیں ۔ ٹیکساس میں متاثرین کی مدد کرنیوالے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مدد کو پہنچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کشتیوں کی ضرورت ہے ۔

 

اس سلسلے میں مختلف ریاستوں سے کشتیاں ہیوسٹن روانہ کی جا رہی ہیں ۔
ہیوسٹن میںبسنے والے پاکستانیوں کو کہنا ہے کہ وہ ان میں سے بہت سے دوسروںکی مدد کےلئے دوسرے مقامات پر جانا چاہتے ہیں لیکن سیلاب کی وجہ سے راستے بند ہیں اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-08-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock