یونین سکوائر نیویارک میں صدر اوبامہ کے امیگریشن پلان کے حق میں ریلی،جب تک باقی ماندہ تارکین وطن کو بھی لیگل سٹیٹس نہیں مل جاتا ، اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) ۔ نیویارک میں جمعہ کی شام کو صدر اوبامہ کے امیگریشن پلان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں امیگریشن ریفارمز کے حق میں ایڈوکیسی کرنے والی اہم تنظیموں اور ان کے نمائندگان کے علاوہ امیگرنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ۔

 

 

 

ریلی میں سب سے پہلے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے قائدین نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق دعا اور عبادت کروائی اور صدر اوبامہ کی جانب سے امیگریشن آرڈر کے اجراء پر شکرئیہ ادا کیا ۔ اس موقع پر قائدین نے اعلان کیا کہ ابھی ہمیں آدھی کامیابی حاصل ہوئی ہے ، جب تک باقی ماندہ تارکین وطن کو بھی لیگل سٹیٹس حاصل نہیں ہو جاتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

 

نیویارک امیگریشن کولیشن کے زیر اہتمام ہونے والی اس ریلی میں سمیت  میں نہ صرف صدر اوبامہ کے اقدام کو سراہا گیا بلکہ ریپبلکن پارٹی کے قائدین پر زور دیا گیا کہ وہ امیگریشن اصلاحات کے لئے جامع اصلاحات کا بل کانگریس میں منظور کریں 

تاریخ اشاعت : 2014-11-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock