نیویارک میں حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کا جلوس، عزاداران حسین کی بڑی تعددا میں شرکت



نیویارک(خبریں نیوز) جعفریہ کونسل یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں حسب روایت جلوس اور مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے عزداران حسین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس سلسلے میں نیویارک کے علاقے فلشنگ میں جلوس نکالا گیا جس میں علم ، مقدس شبیہات اور شبیہ ذوالجناح بھی شامل تھی ۔ عزادارن جلوس کے دوران تمام وقت عزاداری اور ماتم کرتے رہے ۔ جلوس کے اختتام پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں نوحہ خوانی کی گئی اور ذاکر مولانا ابصار نے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کے فلسفہ شہادت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی

تاریخ اشاعت : 2014-12-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock