کوالیفائی امیگریشن ایڈوائزر بن کر بھولے بھالے امیگرنٹس کو لوٹنے والوں کے خلاف نیویارک سٹیٹ میں نیا قانون نافذ، دھوکہ بازوں کے خلاف فیلونی کے مقدمات درج ہوں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کوالیفائی امیگریشن ایڈوائزر بن کر بھولے بھالے امیگرنٹس کو لوٹنے والوں کے خلاف نیویارک سٹیٹ میں نیا قانون سوموار سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔ اس قانون کے تحت  دھوکہ بازوں کے خلاف فیلونی کے مقدمات درج ہوں گے۔اس قانون کا نام امیگریشن اسسٹنس سروسز انفورسمنٹ ایکٹرNew York state’s Immigration Assistance Service Enforcement Act

رکھا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 18فروری سے صدر اوبامہ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکہ بھر میں مقیم ایسے افراد کہ جو سولہ سال کی کم عمر میں امریکہ لائے گئے ہوں ، کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس کی درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ شروع ہوگا جس کے تحت لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن اپلائی کریں گے ۔ اس صورتحال سے بعض ایسے نام نہاد لیگل ایڈوائزر بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہوں گے کہ جو بھولے بھالے امیگرنٹس سے پیسے بٹورنے کے لئے خود کو کولیفائی امیگریشن ایڈوائزر ظاہر کریں گے ۔ مذکورہ قانون کے تحت ایسے افراد دھوکہ دہی کے زمرے میں آئیں گے اور ان کے خلاف قانون حرکت میں آئیگا

 

مزید تفصیل کے لئے اس لنک کو کلک کریں 

http://www.ibtimes.com/immigration-reform-2015-law-against-citizenship-scams-new-york-state-goes-effect-1802400

تاریخ اشاعت : 2015-02-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock