امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کا امیدوار کانگریس طاہر جاوید کی حمایت کا اعلان

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی جانب سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ29سے کانگریس مین کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امریکی امیدوار طاہر جاوید کے اعزاز میں یہاں رائل بینکوئٹ ہال میں استقبالیہ اور فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

استقبالیہ میں شرکت کے لئے طاہر جاوید خصوصی طور پر نیویارک آئے اور انہوں نے APPACاور اس کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت بورڈ ممبرز اور کمیونٹی کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔
استقبالیہ میں APPACکے بورڈ ممبرز ، ارکان کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ استقبالیہ و فنڈ ریزنگ ڈنر کے اہتمام میں رائل بینکوئٹ ہال کے میاں فیاض کی خصوصی خدمت پر ان کا شکرئیہ اداکیا گیا ۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد ، سی ای او اطہر ترمذی ، آصف چوہدری ، اٹارنی مجاہد خان ، ڈاکٹر سلمان ظفر اور افتخار بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن سے کانگریس مین کا الیکشن لڑنے والے طاہر جاوید کی صرف ہیوسٹن ہی نہیں بلکہ امریکہ بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو مدد کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کمیونٹی امریکی سیاسی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے طاہر جاوید کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو صرف ایک نہیں بلکہ کئی طاہر جاوید چاہئیے ۔ ہم میں سے جو بھی آگے بڑھے سب کو اس کا ساتھ دینا چاہئیے ۔

طاہر جاوید نے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ، بورڈ ممبرز اور کمیونٹی کے مقامی قائدین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے اپنے حلقہ نیابت کانگریشنل ڈسٹرکٹ 29کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں پاکستانی و مسلم امریکن ووٹرز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کہ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا الیکشن اپنے لئے یا محض اپنی کمیونٹی کے لئے نہیں بلکہ میں کانگریس میں اپنا ایک قومی کردار ادا کر نا چاہتا ہوں ۔ یہ کردار ادا کرنے کی ہم میں سے بہت سے لوگ اہلیت رکھتے ہیں ۔ان سب کو آگے بڑھنا چاہئیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

 

انہوں نے کہا کہ منتخب ایوانوں میں اگر ہم اپنی نمائندگی نہیں کریں گے تو کوئی اور کرے گا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں اور ایسا ہم کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں امریکہ بھر میں بسنے والی کمیونٹی سے کہوں گا کہ وہ میرے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں ۔
استقبالیہ میں شریک تمام شرکاءنے طاہر جاوید کو اپنی ہر ممکن سپورٹ کا یقین دلایا ۔
 

تاریخ اشاعت : 2017-12-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock