صدر ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کانگریس سے کہتا ہوں کہ وہ جد اس پروگرام کو ختم کرنے کے سلسلے میں ہنگامی طور پر اقدام کرے ، میں اعلان کرتا ہوں کہ اس پروگرام کو ٹرمینیٹ کرنے کے سلسلے میں اقدام کررہا ہوں

 

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں ازبکستان سے تعلق رکھنے والا سیفلو لاٹری ویزہ جو کہ ڈائیورسٹی ویزہ پروگرام بھی کہلاتا ہے کے تحت امریکہ میں مستقل سکونت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا


نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وہ ڈائیورسٹی پروگرام (گرین کارڈ لاٹری ) پروگرام ختم (ٹرمینیٹ ) کرنے کے سلسلے میں اقدام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس سے کہا کہ وہ اس پروگرام کے خاتمے کے لئے قانون سازی کریں ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں ازبکستان سے تعلق رکھنے والا سیفلو لاٹری ویزہ جو کہ ڈائیورسٹی ویزہ پروگرام بھی کہلاتا ہے کے تحت امریکہ میں مستقل سکونت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پروگرام سے نجات حاصل کرنی ہے ۔

 

واضح رہے کہ ڈائیورسٹی پروگرا م کے تحت امریکہ مختلف ممالک میں لاٹری کے ذریعے تارکین وطن کو امریکہ میں مستقل سکونت (گرین کارڈ ) جاری کرتا ہے ۔ پاکستان کا نام بھی اس پروگرام میں شامل رہا تاہم پاکستانیوں کی ایک مقررہ تعداد میں مستقل سکونت ملنے کے بعد اس پروگرام میں سے نام نکال دیا۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-01 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock