کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوتھ کیرئیر ڈے

کنگز بورو کمیونٹی کالج بروکلین ، نیویارک میں منائے جانیولے یوتھ کیرئیر ڈے میں نیویارک سٹی، سٹیٹ اور فیڈرل ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام کی شرکت


کیرئیر ڈے میں مسلم امریکن کمیونٹی کے سکول جانیوالے بچوں اور جواں سال ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، حکام کی جانب سے کیرئیر کے حوالے سے اہم مواقع اور معلومات فراہم کی گئیں


کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) کے محمد رضوی ، راجہ حسن رضا، امام رفیق محمد اور ایف بی آئی نیویارک، یو ایس امیگریشن حکام اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے خصوصی خطابات


 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستان و مسلم کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کنگز بورو کمیونٹی کالج میں حسب روایت اس سال بھی یوتھ کیرئیر ڈے منایا گیا جس میں نیویارک سٹی، سٹیٹ اور فیڈرل ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔کیرئیر ڈے میں مسلم امریکن کمیونٹی کے سکول جانیوالے بچوں اور جواں سال ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، حکام کی جانب سے کیرئیر کے حوالے سے اہم مواقع اور معلومات فراہم کی گئیں ۔کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) کے محمد رضوی ، راجہ حسن رضا، امام رفیق محمد، امام طاہر خلیلی ، اور ایف بی آئی نیویارک، یو ایس امیگریشن حکام اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کیرئیر ڈ ے کا مقصد نیویارک سٹی اور ملک بھر میں کیرئیر کے حوالے سے کمیونٹی ارکان کو اہم و مفید معلومات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ ان مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
یوتھ کیرئیر ڈے سے اس سال ایف بی آئی نیویارک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج ڈیگو راڈ ریگز نے خصوصی خطاب کیا اور ایف بی آئی میں کیرئیر کے حوالے سے موجودہ مواقع سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور کمیونٹی کے باہمی روابط کے اہم پہلوو¿ں کو بیان کیا۔
کوپو کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے بچوں اور جواں سال کمیونٹی ارکان میں گفٹ کارڈز تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں شریک بچوں نے یوتھ کیرئیر ڈے کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ وہ کوپو کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف اہم معلومات تک رسائی ممکن بنائی بلکہ متعلقہ حکام سے ملاقات کا ایک موقع بھی فراہم کیا۔
کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدرضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوپو کمیونٹی کی خدمت کے اپنے پروگرام جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ کوپو کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ اس قسم کے اہم پروگرام اور معلومات ان کو پہنچائی جا سکے ۔
تقریب میں مختلف بچوں نے قران پاک کی تلاوت کی نظم اور نشید پڑھی اور پرفارمنسز بھی کیں ۔کیرئیر ڈے میں کمشنر ڈی وائی سی ڈی بل چوہنگ، ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ انچارج جارج وانیزولز ، یو ایس امیگریشن سروسز کی شکونیا سمیت اہم حکام شریک ہوئے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-06-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock