لٹل پاکستان بروکلین پر” فورتھ آف جولائی “کی پروقار تقریب کمیونٹی

 کلب کے چئیرمین میاں فیاض کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھیو یوجین سمیت اہم شخصیات کی شرکت، فورتھ جولائی کا کیک کاٹا گیا

اس سال بھی حسب روایت امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب کونی آئی لینڈ ایونیو پر امریکی پرچم کشائی کے ساتھ کی گئی ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

 

 

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک) پر حسب روایت اس سال بھی کمیونٹی میں فورتھ آف جولائی کی تقریب منانے والی کمیونٹی کی بانی تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتما م امریکہ کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کمیونٹی کلب کے چئیرمین میاں فیاض کی صدارت میں تقریب کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر منعقد کی گئی جس میںبروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی تقریب میں امریکی پرچم کو فضاءمیں بلند کرکے یوم آزادی منایا ۔ تقریب ک نظامت کے فرائض ملک ندیم عابد نے انجام دئیے جبکہ چوہدری پرویز اختر نے تلاوت قران مجید اور سجاد بٹ نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے ی کی سعادت حاصل کی ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کے جواں سال رکن سید واسطی نے اپنے ساتھیوں کرم ، حسنین،شاہ میر اور لائبہ واسطی کے ساتھ مل کر امریکہ کاقومی ترانہ پڑھا۔اس سال فورتھ آف جولائی کی خاص بات یہ رہی کہ کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام دس سے پہلے فورتھ آف جولائی فیسٹول کے پہلے چئیرمین سید شاہ میر واسطی اور اس سال تقریب میں شریک ایک سو ایک سالہ پاکستانی امریکن بزرگ چوہدری محمد بشیر کے ساتھ ملکر شرکاءاور بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھیو یوجین، میاں فیاض اور ملک ندیم عابد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا جس کے بعد رائل بینکوئٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ کمیونٹی کلب کے پریذیڈنٹ میاں فیاض کے مطابق اس ال ماہ رمضان کی وجہ سے فورتھ آف جولائی کی فلیگ ہوسٹنگ تقریب پہلے مرحلے میں منعقد کی گئی تاہم فورتھ آف جولائی فیسٹول ماہ رمضان کے بعد اگست میں منایا جائے گا جس میں بچوں اور فیملیز کو حسب روایت مدعو کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جلد تفصیل میڈیا میں جاری کر دی جائیں گی ۔ بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پریذیڈنٹ میاں فیاض کو خصوصی فرمان پیش کیا گیا جو کہ انہوں نے ملک ندیم عابد، شاہد حمید سمیت دیگر شرکاءکے ساتھ ملکر وصول کیا اور بورو پریذیڈنٹ کا شکرئیہ اداکیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھیو یوجین نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورتھ آف جولائی منانے کا اصل مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امریکہ میں سب کے مساوی حقوق اور آگے بڑھنے کے مواقع کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں ہم اپنا ہر ممکن کردار ادا کریںگے۔ میاں فیا ض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ میں ایک ملین سے زائد پاکستان بستے ہیں ۔یہاں پروان چڑھنے والی ہماری نسلوں کو امریکہ کی تاریخ ، اقدار ،اعلیٰ روایات سے روشناس کرنا ضروری ہے اور اسی مقصد کی خاطر ہم نے فورتھ آف جولائی منانا شروع کیا ۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ امریکی نظام کے قومی دھارے کا حصہ بنیں اور ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ اپنے بہتر مستقبل کے لئے بھی کردار ادا کریں ۔ ملک ندیم عابد ، روحیل ڈار، عین الحق، عزیزبٹ ، رانا سعید، شاہد حمید، رانا سعید ، خرم ملک ،راجہ آزاد گل ، راجہ بشارت ، راجہ نزاکت ،شیر خان، سبیکا خان سمیت دیگر مقررین و شرکاءنے خطاب و بات چیت کرتے ہوئے فورتھ آف جولائی پر کمیونٹی اور امریکی عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ بلا شبہ ایک عظیم ملک ہے اور یہاں بسنے والے پاکستانی امریکن اعلیٰ امریکی اقدار کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملک و قومکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ میاں فیاض اور ملک ندیم عابد سمیت تمام منتظمین اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

تاریخ اشاعت : 2014-07-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock