اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کیخلاف قرار داد سپانسر کرنے پر بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کیخلاف قرار داد سپانسر کرنے پر بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں ، یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جمعرات کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ قرار داد کے حق میں پاکستان کی ایماءپر ووٹ دین کے بعد اپنے بیان میں کہی ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ جب اصول کی بات آتی ہے توپاکستان کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں بلکہ اصولوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔
 ۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-12-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock