محمد شفیق بٹ اور محمد رفیق بٹ کی والدہ کی رسم قل ، مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے قران و فاتحہ خوانی

 

جامع مسجد بیل مور میں رسم قل کے موقع پر قران و فاتحہ خوانی کے بعد مولانا حافظ مقصود قادری نے مرحومہ کی بخشش ، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی

محمد شفیق بٹ اور محمدرفیق بٹ کے عزیز و اقارب کے علاوہ مقامی شخصیات اور ارکان کی بڑی تعدا د میں شرکت، سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

ان تمام دوست احباب کے مشکورہیں کہ جو والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور رسم قل میں شریک ہوئے اور جو ہمارے غم میں شریک ہوئے ، محمد شفیق بٹ اینڈ برادرز کا اظہار تشکر


نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن نیویارک کی معروف سماجی شخصیات محمد شفیق بٹ، محمد رفیق بٹ کی والدہ ماجدہ اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی و سابق ناظم یونین کونسل کڑیانوالہ (گجرات)عبدالحمید بٹ اور عزیز بٹ کی دادی اماں کی رسم قبل اتوار کو یہاں جامع مسجد بیل مور ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا جمیل نے ختم شریف پڑھا جبکہ مولانا حافظ مقصود قادری نے قران خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد مرحومہ کی مغفرت ، بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

اس موقع پر دعا کروائی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

رسم قل میں محمد شفیق بٹ ، محمدرفیق بٹ ، محمد اقبال بٹ لادیاں ، رحمان بٹ ، عثمان بٹ ، شمریز بٹ ، شکیب بٹ ، شعیب بٹ ، بلاول بٹ ،عامر بٹ ، بوبی بٹ ، وسیم بٹ ، اویس بٹ ، ذیشان شہزادہ ، انیس بٹ ، مغیس بٹ ، طفیل بٹ ، عثمان بٹ ،زوہیب معید بٹ ،جاوید بٹ کے علاوہ صوفی مشتاق نقشبندی ،ناصر خان ، ارشد مہر، وقاص ، چوہدری حمید دلوالی، عامر چوہدری ، چوہدری اسد،حاجی انصر ، افضل بٹ ، معین صابری ، حمید خان ، حاجی نثار بھٹی ، ، حاجی نیاز بھٹی ، حاجی شہزاد بھٹی ، افضل بھٹی ، ملک خالد اینڈ برادران ، سلیم چوہان، ذیشان خان ، ارشد بھٹی ، غفور بھٹی ، محمدارشد بھٹی ، چاند بٹ ، فیصل بٹ ، گوگا بٹ ، امانت ارائیں ، چوہدری اظہر اینڈ مظہر لادیاں ، اقبال ارائیں ، قیصر بٹ ، عامر بٹ ، معید گجر، انصر گجر، چوہدری اقبال سمت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر صوفی محمد مشتاق نقشبندی نے بھی خصوصی دعا کروائی ۔ شرکاءنے محمد شفیق بٹ ، محمد رفیق بٹ سمیت بٹ فیملی کے ارکان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

محمد شفیق بٹ ، محمد رفیق بٹ اور عبدالحمید بٹ نے ان تمام دوست احباب جو کہ پہلے نماز جنازہ اور بعد میں رسم قل میں شریک ہوئے کا شکرئیہ ادا کیا کہ وہ ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاو¿ں میں والدہ مرحومہ کو یاد رکھیں۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock