دنیا کی ہر جنگ وہی لڑ جاتا ہے، نیویارک میں علی گڑھ المنائی کے زیر اہتمام سالانہ سر سید ڈے میں شاعر وسیم بریلوی کا تازہ کلام

نیویارک میں علی گڑھ المنائی کے زیر اہتمام سالانہ سر سید ڈے میں شاعر وسیم بریلوی کا تازہ کلام


دنیا کی ہر جنگ وہی لڑ جاتا ہے
جس کو اپنے آپ سے لڑنا آتا ہے
پردہ جب گرنے کے قریب آجاتا ہے
تب جا کر کچھ کھیل سمجھ آتا ہے
توں کیا سمجھا تجھ سے بچھڑ کر بھکروں گا
دیکھ یہ میں ہوں ، مجھے سنبھلنا آتا ہے
پیار تو ایک جذبہ ہے قریب سے آگے کا
پیار میں کوئی کیسے دھوکہ کھاتا ہے
جس گھر میں بس ایک کمانے والا ہو
مر جائے تو گھر کا گھر مر جاتا ہے
دنیا سے ٹکرانے تو نکلے ہو وسیم
دیکھو دشمن دیکھ کے الجھاتا ہے


(وسیم بریلوی)

تاریخ اشاعت : 2013-10-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock