پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام فورتھ جولائی منایا گیا

میاں فیاض کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کے علاوہ بروکلین میںتعینات نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کی بھی شرکت، کیک کاٹا گیا،گاڈ بلیس امریکہ کے نعرے

 

 



نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ کا یوم آزادی ”فورتھ آف جولائی“ لٹل پاکستان ، کونی آئی لینڈ ایونیو پر منایا گیا۔ کمیونٹی کلب کے پریذیڈنٹ میاں فیاض کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں راجہ آزاد گل، رانا سعید، عبدالعزیز بٹ ، قیصر شیخ سمیت کمیونٹی کے مقامی ارکان اور بروکلین میں تعینات نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے فورتھ آف جولائی کا کیک کاٹا ، گاڈ بلیس امریکہ کے نعرے لگائے گئے ۔

 

میاں فیاض نے کہا کہ فورتھ آف جولائی اس عزم کے ساتھ منانا چاہئیے کہ امریکہ جو کہ مواقع کی سرزمین ہے ، پر امیگرنٹ کمیونٹیز کو اپنے قول اور عمل سے دوسروں کے لئے نمونہ بننا چاہئیے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری مادر وطن ہے جبکہ امریکہ ہمارا ایڈاپٹڈ ہوم لینڈ ہے ۔ہمارے لئے پاکستان اور امریکہ کے یوم آزادی خوشی و مسر ت کے دن ہیں ۔تقریب کے دیگر شرکاءنے بھی امریکی عوام کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

تاریخ اشاعت : 2015-07-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock