پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر ،مخلص اور وفادار ساتھیوں اور قائدین کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی

نیو یارک(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ، وفادار اور مخلص ساتھیوں اور قائدین نے حسب روایت اس سال بھی اپنی عظیم قائد ، شہید

جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی یہاں پارٹی رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر نہایت عقیدت و احترام سے منائی ۔

 

 

 


پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز آرگنائزنگ کمیٹی )یو ایس اے کی طرف سے پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کی تقریب کے انعقاد میں بے نظیر بھٹوکے قریبی ساتھیوں اور طویل عرصے سے پارٹی کے لئے بے لوث اور خلوص نیت سے کام کرنے والے سینئر وفا شعار اور پر عزم رہنماﺅں  اعجاز فرخ‘ سرور چوہدری اور مدثر چوہدری نے کیا تھا۔


 تقریب چوہدری اعجاز فرخ کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں بے نظیر بھٹو دو مرتبہ پریس کانفرنس کر چکی تھیں۔ تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ملک مشتاق اعوان نے حسب معمول نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران سانحہ پشاور کے شہداءکے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بے نظیر بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی گئی۔

 

 


 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والوں میں توقیراکرم کائرہ بھی شامل تھے۔ انہیں بھی اس موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


پارٹی کے لئے عرصہ 47 سال اور امریکہ میں 30 سال کے لگ بھگ خدمات انجام دینے والے سینئر رہنماﺅں نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ پارٹی اور ملک کے لئے خدمات انجام دینے پر بیگم نصر ت بھٹو (مرحوم) اور آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔


چوہدری اعجاز فرخ کی صدارت میں منعقدہ تقریب مقرر میں سردار سوار خان مہمان خصوصی اور سرور چوہدری کلیدی معزز تھے۔ جبکہ مدثر چوہدری نے بے نظیر بھٹو کو خوبصورت الفاظ میں سلام عقیدت پیش کیا۔


ملک مشتاق ،خواجہ فاروق، سردار ارشاد خان ، ایم آر فرخ، ارشد چوہدری، صادق انجینئر واحد سوار، اشرف چیمہ، نور حسن، سلیم جمیل، خرم شہزاد، شاکر حسین، نسیم مغل،شیراز فرخ،عفت فرخ، حمیرا شاکر حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔ سرورچوہدری، مدثر چوہدری، سردار سوار خان، اعجاز فرخ اور ارشاد خان نے بے نظیر بھٹو سے حوالے سے انتہائی پراثر خطاب کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا، ان کی قیادت میں گزارے ہوئے لمحات بھی شرکاءکے ساتھ شیئر کئے ۔ اعجاز فرخ نے کہا کہ ہم نے اپنی ساری زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی۔ 47 سال سے زائد عرصہ سے وابستگی ہے تو امریکہ میں جدوجہد کرتے ہوئے 30 سال ہو گئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ ہماری وابستگی اور کمنٹمنٹ ہمیشتہ رہے گی۔ ہم آج بھی ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظر بھٹو کے فلسفہ اور نظرئیے پر قائم ہیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سرورچوہدری نے کہا کہ آپ سب اپنا وقت نکال کر پارٹی قائدین کے ایام اور دیگر مواقع پر شرکت کرتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔


انہوں نے کہا کہ مقررین نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے بات کی وہ درست ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل سات سال گزار جانے کے باوجود گرفتار نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے جس قدر قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں کسی اور نے نہیں دی۔ آج کے حالات میں بھٹو ازم اور نظرئیے کے فروغ کی ضرورت ہے۔

 

مدثر چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی منا رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی ان کے مشن کو کس طرح آگے لیکر جاتی ہے۔ آج پارٹی بحران سے دو چار ہے۔ اگر بے نظیر بھٹو کے بزرگوں نے رکھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا خلاءکبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

 

پاکستان پوسٹ کے ایڈیٹر ایم آر فرخ نے پارٹی کی توجہ اس جانب دلائی کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو یہ بات سوچنی چاہئے کہ سیاست اور سیاستدان کہاں کھڑے ہیں ۔

 

حسب معمول اعجاز فرخ کی اہلیہ نے پرتکلف عشائیے کا انتظام کر رکھا تھا۔چوہدری اعجاز فرخ نے شرکاءتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

۔

تاریخ اشاعت : 2014-12-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock