دوسروں کے قاتل پکڑنے والا زرداری ، بے نظیر کے قاتل نہ پکڑ سکا،خواجہ آصف  

لاہور (اردو نیو ) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے سے آصف زرداری کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رداری صا حب بیوی کے قاتل وفاقی و صو بائی حکومتوں میں رہنے کے باوجود نہ پکڑ سکے۔اب اوروں کے قاتل پکڑنے کے لئے جلسے کر ر ہے ہیں ۔اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلا ول بھٹو جسکو بی بی کا قاتل کھتے ہیں، زرداری صاحب اسکو صدر رکھنے پہ مصر تھے پھر گارڈ آف آنر دیا،باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کر لیں۔


 

تاریخ اشاعت : 2018-01-17 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock