ایشین امریکن کونسل کا سالانہ استقبالیہ، قاسم مجید سمیت اہم ایشین امریکن شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین

 

نیویارک ( خصوصی رپورٹ ) امریکہ میں ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم و نماندئندہ تنظیم ایشین امریکن کونسل کا سالانہ گالا، سکالر شپ و ایوارڈ ڈنر حسب روایت اس سال بھی یہاں فلشنگ، نیویارک میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی شخصیات قاسم مجید سمیت اہم ایشین امریکن شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 


ایشین امریکن کونسل کے چئیرمین مائیکل لمب کی صدارت میں منعقد ہونیوالی اس سالانہ تقریب میں ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم شخصیات ، سٹوڈنٹس و ارکان کو سکالرشپ اور ایوارڈز دئیے گئے ۔ تقریب کے انعقاد میں ایشین امریکن کونسل کے مائیکل لمب کے ساتھ ملک اقبال ، قاسم مجیدسمیت دیگر بورڈ ممبر نے اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سمیت اہم شخصیات کی خصوصی شرکت کی اور مائیکل لمب سمیت منتظمین کو کامیاب سالانہ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔
ناسا کاو¿نٹی کے ٹاو¿ن ایگزیکٹو ایڈ منگانو، نیویارک پولیس کے چیف ٹرانسپورٹیشن چیف چین، پورٹ اتھارٹی جے ایف کے ائیرپورٹ کی ڈائریکٹر سوزن ملراورماونٹ ورنن سٹی کے مئیر ارنیسٹ ڈیوس نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

 


اس سال ایشین امریکن کونسل کی جانب سے جسٹس آف دی ائیر ایوارڈ رونالڈ ہولی، ایگزیکٹو فیڈرل ائیر ایوارڈ فرانسس رسو، کاو¿نٹی ایگزیکٹو آفیشل ایوارڈ برائن نیون، فزیشن آف دی ائیر ایوارڈ ڈاکٹر کوشی زوکا، چیف آف دی ائیر ایوار ڈ جونا جیفی کو دیا گیاجبکہ میک کیونگ نے چیف آف دی ائیر فائر ڈیپارٹمنٹ ، پولا فیگورا نے فیڈرل گورنمنٹ آفیسر آف دی ائیر ، ٹموتھی مورگن نے کیپٹن آف دی ائیر ، تھامس کرانفروٹی نے پریسنٹ کمانڈر آف دی ائیر ایوارڈ وصول کیا ۔
یہ ایوارڈز مائیکل لمب نے کونسل کی اہم شخصیات کے ساتھ ملکر کیاجبکہ پاکستانی امریکن قاسم مجید کو ایڈ منگانو کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن اور ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل لمب نے کہا کہ ایشین امریکن کونسل امریکہ میںایشین امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے سٹی، سٹیٹ اور فیڈرل حکام کا بھی شکرئیہ اد اکیا کہ جنہو ں نے ایشین امریکن کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ہمیشہ اپنا ہر ممکن کردارادا کیا۔ مائیکل لمب نے سکالر شپ اور ایوارڈوصول کرنے والی شخصیات کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کی خدمات کے اعتراف کا ذریعہ ہے
تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اٹلانٹک سٹی کی ممتاز سماجی شخصیت محمد ایوب نے اٹلانٹک سٹی کونسل کے پریذیڈنٹ کے ساتھ خصوصی طور پر نیویارک میں ہونیوالی اس تقریب میں شرکت کی ۔ انہیں اور کونسل پریذیڈنٹ کو مائیکل لمب نے خصوصی طور پر خوش آمدید کہا ۔ تقریب میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک 2014کے چئیرمین سید حمیم شاہ ، صدر پریڈ کمیٹی ڈاکٹر حق، سیکرٹری جنرل منیر لودھی، بورڈ ممبر ملک عباس، ملک عباس، میاں فیاضکے علاوہ نیویارک سٹی، سٹیٹ اور فیدرل گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے قاسم مجید کو ان کی خدمات کا اعتراف کئے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایشین امریکن کونسل متاثر کن کردار ادا کررہی ہے
 ۔

تاریخ اشاعت : 2014-10-29 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock