واشنگٹن ، ورجینیا کے بعد نارتھ کیرولینا میں بھی ایک اور پاکستانی قتل

 نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں تین ہفتے کے قلیل عرصے میں تیسرا پاکستانی قتل کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی کے قتل کی تازہ ترین واردات امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ڈرھم میں پیش آئی جہاں عرفان سندل نامی پاکستانی کو نامعلوم افراد نے اس کے ریسٹورنٹ کے پاس گولیاںمار کر ہلاک کر دیا۔ مقتول کے قریبی عزیز صابر سہیل نے بتایا کہ عرفان سندل چھ دسمبر کی رات ساڑھے نو بجے اپنے ریسٹورنٹ کباب اینڈ کری ہاو¿س سے ایک ڈیلیوری دینے کے لئے نکلا کہ ریسٹورنٹ کے پیچھے موجود نامعلوم افراد نے اسے روکا اور گولیاں مار کر فرار ہو گئے ۔گولیاں لگنے کی وجہ سے عرفان سہیل جو کہ چار بچوں کا باپ تھا ، موقع پر جان بحق ہو گیا ۔صابر سہیل کے مطابق جائے واردات پر ایسے کوئی آثار نہیں ملے کہ جس سے یہ کہا جا سکتا ہو کہ مقتول کو ڈکیتی کی وجہ سے قتل کیا گیا کیونکہ قاتل اس کے پاس موجود نقدی وغیرہ نہیں لے کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکام تفتیش کررہے ہیں اور وہ ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ۔عرفان سندل کی نماز جنازہ ، نیویارک میں ادا کی جائے گی ۔ اس کا تعلق پاکستان کے شہر وزیر آباد سے تھا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی میں قتل کی ان پے در پے وارداتوں کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2012-12-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock