نیویارک میں لٹل پاکستان یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھا

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے )انجمن غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو،بروکلین (نیویارک)پر نبی کریم ، سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ کے میلاد شریف کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ و جلوس نکالا گیا جس میں یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، گونج اٹھااور آقا محمد ﷺ کے پیغام کو عام کرتے ہوئے کہا گیا کہ نبی کریم ﷺ امن کے نبی بن کر آئے اور وہ سب جہانوں کے لئے رحمت ہیں ۔
جشن میلاد النبی ﷺ کے جلسے و جلوس میں پاکستان کے ممتاز علماءکرام چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا منیب الرحمان ، جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی اقبال چشتی ، والی موہڑہ شریف پیر سید فضیل عیاض قاسمی ، معروف ٹی وی اینکر مولانا عطاءالمصطفیٰ جمیل راٹھور، پیر سید محمد علی رضا شاہ بخاری السیفی ، علامہ مولانا سیدمختار حسین نعیمی ، قونصل جنرل پاکستان برائے نیویارک فقیر سید آصف حسین، صوفی مشتاق احمد نقشبندی ،نارتھ امریکہ کے ممتاز علماءکرام حافظ محمد صابر، پیر سید صفدر حسین شاہ ، علامہ شہباز احمد چشتی، سید شہزاد مصطفی الحسینی، سید میر حسین شاہ ، قاری یونس قادری ، علامہ بشارت شاذی ، میاں غلام حیدر، ڈاکٹر رفیق چوہدری کے علاوہ ثنا خوان مصطفی محمد اصغر چشتی، سجاد بٹ، اعظم چشتی، شہزادہ سیف الملوک ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نقیبی،خان فیاض خان، غلام عباس کے علاوہ بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی اور نبی رحمت ﷺ کے میلاد پاک پر ان کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
حسب روایت اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلسہ و جلوس کے اہتمام میں انجمن غوثیہ نیویارک کے روح رواں سید صفدر حسین شاہ اور مکی مسجد کے خطیب حافط صابر اور ان کے ساتھیوں نے مرکزی کردارادا کیا۔


تاریخ اشاعت : 2013-01-28 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock